Ad

Tuesday, November 4, 2014

پاکستانی طالبہ نے بھارت سمیت 17 ممالک کو شکست دیکر ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا



سرگودھا(سرائیکستان نیوز) غریب گھرانے اور سرکاری سکول میں پڑھنے والی سترہ سالہ پاکستانی بچی نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے زیر اہتمام ہونے والا ریاضی کا مقابلہ جیت کر وطن عزیز کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی رہائشی 8 سالہ ماہ نور نے آسٹریلین یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے زیر اہتمام ہونے والے ریاضی کے عالمی مقابلے میں بھارت، سری لنکا، قطر، سعودی عرب اور بحرین سمیت بر اعظم ایشیا کے 17 ممالک کے طلبہ وطالبات کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ماہ نور کو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاسل کرنے پر یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلزکی جانب سے گولڈ میڈل اور اسناد سے نوازا گیا ہے ۔ماہ نور کا کہنا ہے کہ ریاضی اور سائنس پسندیدہ مضامین ہیں اور بڑی ہو کر سائنس دان بن کر ملک کا نام بلند کرنا چاہتی اور اس کی حفاظت کرنا چاہتی ہوں۔ ماہ نور کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچیوں کو تعلیم دلانے کی مخالفت کی جاتی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اپنی تینوں بیٹیوں کو جہاں تک یہ چاہتی ہیں تعلیم دلواﺅں۔اپنے شہراور سکول کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر ماہ نور کے اساتذہ کے سر بھی فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ ماہ نور کی ذہانت نے ثابت کر دیا کہ ٹیلنٹ صرف بڑے شہروں میں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ چھوٹے شہر اور سرکاری سکول بھی ذہانت کی دولت سے مالا مال ہیں ضرورت صرف اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کی ہے۔