العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی 78 سالہ خاتون نے عدالت میں اپنے 86 سالہ شریک حیات کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ اس کا شوہر 19 سالہ لڑکی کی زلفوں کا اسیر ہوکر غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب بھی ہو رہا ہے اور اس کی یہ غیر اخلاقی حرکات علاقے میں ان کے خاندان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔
خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر جس لڑکی کا پیچھا کرتا ہے وہ اس کی پوتیوں کے برابر ہے جب کہ اس لڑکی کے والد کی پرورش بھی انہوں نے ہی کی ہے، میں نے اپنے شوہر کو متعدد بار نوجوان لڑکی کا پیچھا کرنے سے روکا تاہم وہ باز نہیں آیا اور اب اس کے ساتھ مزید زندگی گزانا نہیں چاہتی لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ہمارے درمیان علیحدگی کا فیصلہ صادر فرمائے۔