Ad

Thursday, December 27, 2018

2018 میں دنیا چھوڑنے والی نامور شخصیات-In 2018 Died famous Personalities


سال 2018 اپنے ساتھ بہت سی یادیں لیے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی پاکستان سمیت بہت سی عالمی شخصیات ہمارا ساتھ چھوڑ گئیں، جن کا خلا کسی نہ کسی صورت محسوس ہوتا رہے گا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر 11 فروری 2018 کو 66 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔وہ ججز بحالی تحریک میں بھی پیش پیش رہیں۔
رواں برس 11 فروری کو بے مثال اداکار قاضی واجد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔'خدا کی بستی'، 'حوا کی بیٹی'، 'تنہائیاں'، 'پل دو پل' اور 'تعلیم بالغاں' جیسے ڈراموں سے شہرت کی حاصل کی۔
سری دیوی 25 فروری 2018 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔نٹ کھٹ اداؤں اور چمکتی آنکھوں والی سری دیوی نے اپنی اداکاری سے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
ممتاز برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ رواں برس 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب 'بریف ہسٹری آف ٹائم' ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔
 
سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد رواں برس 12 مئی کو انتقال کرگئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 16 اگست 2018 کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔حکومت پاکستان کی دعوت پر اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور نوبیل انعام یافتہ کوفی عنان 18 اگست 2018 کو 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی ری پبلکن سینیٹر جان مک کین 26 اگست 2018 کو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جان مک کین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو لندن کے اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئیں، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو رواں برس 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوؤں کے وار کرکے شہید کردیا گیا تھا۔
سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش (جارج بش سینئر) رواں برس یکم دسمبر کو 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے تھے۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
Add caption
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی 25 دسمبر 2018 کو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔