معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل ہارٹ اٹیک کی تکلیف کے بعد اس وقت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں- مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب کافی بہتر ہے-
مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال نے کی اور انجیو گرافی کے دوران دل کی ایک شریان میں رکاوٹ پائی گئی تھی جسے اب دور کردیا گیا ہے-
ڈاکٹر طاہر کا کہنا ہے کہ “ مولانا طارق جمیل بند شریان کو کھولنے کے بعد اب اس میں خون کا بہاؤ بحال کردیا گیا ہے“-
مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل کے مطابق مولانا طارق جمیل کو کامیاب انجیوگرافی کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے اور اب ان کی طبعیت میں مسلسل بہتری آرہی ہے- تاہم ابھی بھی ڈاکٹروں نے انہیں 24 گھنٹے تک اسپتال میں ہی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے“-
واضح رہے کہ 6 سال قبل بھی مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت بھی انجیو پلاسٹی کے زریعے شریانی کھولی گئی تھیں-