Ad

Sunday, January 27, 2019

دنیا کے امیر ترین مجرموں کی ہوش اڑا دینے والی دولت



وقت کے ساتھ ساتھ غربت بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جرائم میں بھی اضافہ ہوتا ہے جارہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد اپنے جرائم کی مدد سے دولت تو اکھٹی کر لیتے ہیں تو لیکن یہ دولت ان کی زندگی کا چین و سکون لوٹ لیتی ہے- ہم یہاں دنیا کے چند امیر ترین مجرموں کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے بےپناہ دولت اکھٹی کی-

Dawood Ibrahim
میڈیا رپورٹس کے مطابق داؤد ابراہیم انڈیا سے تعلق رکھنے والا سب سے بڑا مجرم ہے اور آج تک بھارت ہی اسے تلاش نہیں کرپایا- بھارت اکثر یہ الزام لگاتا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان کے شہر کراچی میں روپوش ہے. کہا جاتا ہے کہ داؤد ابراہمی دنیا کے 75 فیصد ہیروئن کی اسمگلنگ کے کاروبار کو کنٹرول کرتا ہے۔ مگر اس کے علاوہ داؤد ابراہیم کے ہیرے، سونے اور پراپرٹی سمیت کئی اور منافع بخش کاروبار بھی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق داؤد ابراہیم کے پاس اسامہ بن لادن سے دس گنا زائد دولت ہے-

Al Capone
1920 میں اس بدنام زمانہ امریکی گینگسٹر نے شراب کی بوتلوں سمیت کئی منشیات اور نا جائز اشیاء فروخت کی تھی۔ تاہم 1932 میں اسے گرفتار کر لیا گیا اور 11 سال کی قید کی سزا سنائی گئی- اس کی دولت کا اندازہ 100 ملین ڈالر لگایا جاتا ہے-

Frank Lucas
60 کی دہائی کے اختتام سے لے کر 70 کی دہائی کے وسط تک یہ مجرم نیویارک میں ہر روز 1 ملین ڈالر کی بھاری رقم کی ہیروئن کو فروخت کیا کرتا تھا . ویت نام کی جنگ میں یہ امریکی فوج سے رابطے میں تھا اور اس نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے تابوتوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی تھی۔ اس مجرم کے اثاثوں کی مالیت 52 ملین ڈالر تھی-

Bernard Madoff
یہ شخص ایک اسکیم کے ذریعے ہزاروں سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگیا اور دنیا کا بدنام ترین مجرم بن گیا- اس نے متعدد بار لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا- تاہم 2009 میں اسے گرفتار کر کے 150 سال کی سزا سنائی گئی- اس مجرم کے اثاثوں کی مالیت 820 ملین ڈالر بنتی ہے-

Viktor Bout
اسے “The Merchant of Death” کے نام سے بلایا جاتا تھا اور یہ دنیا کا سب سے بڑا غیرقانونی ہتھیاروں کا ڈیلر تھا- لیکن اس وقت یہ امریکہ میں اپنی 25 سال قید کی سزا پوری کر رہا ہے۔ یہ ائیر فورس کا افسر بھی رہ چکا تھا۔ وکٹر کے اثاثوں کی مالیت 6 بلین ڈالر ہے-

Leona Helmsley
اس خاتون نے 1922 میں اپنے شوہر کر ساتھ مل کر بہت بڑے پیمانے پر جائیدادیں بنائیں- تاہم یہ ٹیکس چوری کی وجہ سے حکام کی گرفت میں آگئیں اور انہیں 1992 میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی- ان کے اثاثوں کی مالیت 2 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے-