آزادی کا حصول کبھی بھی آسان نہیں رہا٬ اس کے لیے ایک طویل وقت تک سیاسی جنگ لڑنے کے علاوہ اپنی جان و مال کی قربانی دینا پڑتی ہے- اور تب کہیں جا کر آزادی نصیب ہوتی ہے اور ایک نیا ملک قائم ہوتا ہے- اس ملک کو پروان چڑھانے کے لیے بھی کاوشوں اور قربانیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ورنہ ملک اپنا وجود قائم نہیں رکھ پاتا- دنیا کے نقشے پر کئی ایسے نئے ملک ابھرے جو زیادہ عرصے تک اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکے اور مختلف بحرانوں اور انتشار کا شکار بن کر جلد ہی دنیا سے ہمیشہ کے لیے غائب ہوگئے-
|