Poveglia Island: Venice, Italy
یہ اٹلی میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اور اس جزیرے لاتعداد ایسے افراد کی قبریں موجود ہیں جو طاعون کی وبا کا شکار بن کر موت کے منہ میں چلے گئے- ایک اندازے کے مطابق ان افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے- اس جزیرے پر ایک ایسا ڈاکٹر بھی موجود تھا جو دماغی امراض کے شکار افراد کا علاج کرتا تھا اور اسی وجہ سے یہ جزیرہ دماغی مریضوں کا گھر بھی بن چکا تھا- تاہم اس ڈاکٹر نے بھی ایک ٹاور سے کود کر خود کشی کرلی کیونکہ اس کا دعویٰ تھا کہ اسے بھوت دکھائی دیتے ہیں- اسی بنا پر اس جزیرے سے کئی خوفناک کہانیاں وابستہ ہوگئیں اور لوگوں نے یہاں جانے سے گریز کرنا شروع کردیا-
|