Ad

Friday, January 25, 2019

مختلف ممالک کے جھنڈے کیا معنی رکھتے ہیں؟



جھنڈا کسی ملک کی ثقافت اور تاریخ کو ظاہر کرتا ہے جس میں کوئی خاص پیغام چھپا ہوا ہوتا ہے۔ ہم میں سے اکثڑ افراد مختلف ممالک کے جھنڈوں کی تو پہچان رکھتے ہیں لیکن اس میں پوشیدہ رازوں سے ناواقف ہوتے ہیں- آج کا یہ آرٹیکل مختلف ممالک کے جھنڈوں میں چھپے ہوئے پیغامات کو ظاہر کرنے کے لیئے تیار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب: 
برادر ملک سعودی عرب کا جھنڈا کلمہ توحید پر مشتمل ہر مسلمان کے لیئے باعث عزت و تکریم ہیں جو کبھی بھی کسی بھی حالت میں سرنگو ں نہیں ہوتا کیونکہ جھنڈا یہ عظیم و شان کلمہ پر مشتمل ہے۔ سعودی جھنڈا سبز رنگ پر مشتمل ہے جو کہ اسلام میں پسندیدہ رنگ ہے۔ اور تلوار سعودی فوجی طاقت کو ظاہر کرتی ہے ۔ سعودی عربیہ کا جھنڈا اس کی اسلام سے محبت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

انگلینڈ: 
انگلینڈ، جس کا کسی زمانے میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا کا جھنڈا تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ کا جھنڈا تین ریاستوں کے جھنڈے ملانے سے اس کی موجودہ شکل سامنے آئی ہے۔ بیچ میں" کراس "سینٹ جارج جو کہ انگلینڈ کی سلطنت کا مالک تھا اس کو ظاہر کرتا ہے، سفید پٹیاں سکاٹ لینڈ کے سینٹ اینڈریو اور سرخ پٹیاں ائیر لینڈ کے سینٹ پیٹرک کو ظاہر کرتی ہیں۔ انگلینڈ کے جھنڈے کو یونین جیک کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ تین ریاستوں کا مجموعہ ہے۔

امریکہ: 
امریکی جھنڈا سرخ اور سفید پٹیوں پر مشتمل ہے۔ ان پٹیوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہیں۔ اور بائیں جانب اوپری کونے میں نیلا حصے میں تارے نظر آتے ہیں۔ ان تاروں کی مجموعی تعداد پچاس ہے۔ تاروں کی یہی تعداد امریکہ کی پچاس ریاستوں کی نشاندہی کرتی ہے اور تیرہ سرخ اور سفید پٹیاں امریکہ کی ان کالونیوں کی علامت ہیں جن کو آزاد کرالیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش: 
بنگلہ دیش کا جھنڈا سبز رنگ اور بیچ میں سرخ گول دائرہ ہے۔ سبز رنگ ترقی اور خو شحالی کی علامت ہے گول سرخ دائرہ سورج کو ظاہر کرتا ہے یعنی بنگالی عوام ہمیشہ روشنی میں رہیں اور یہ سرخ سورج ان لوگوں کی قربانی کو بھی ظاہر کرتا ہے جنہوں نے بنگال کی آزادی کے لیئے خون بہا دیا۔

ایران: 
ایران کا جھنڈا تین رنگوں سبز ، سفید اور سرخ پر مشتمل ہیں ۔ سبز رنگ اسلامی رنگ ہے جسے ترقی سے بھی تعبیر کیا جا تا ہے، سفید کو امن سے تشبیہ دی جاتی ہے اور سرخ حوصلہ اور شہادت کی علامت ہے۔ بیچ میں نشان اسلام کی پانچ ستون کو ظاہر کرتا ہے جس پر اسلام کی عمارت کھڑی ہے۔ یعنی کلمہ، نماز، روزہ، زکواۃ ،حج۔ اور درمیان والی سفید پٹی کے اوپر اور نچلے حصے پر اﷲ اکبر لکھا گیا ہے۔ ایرانی جھنڈے میں اﷲ اکبر بائیس مرتبہ لکھا گیا ہے۔ سفید پٹی کے اوپری حصے پر بائیس مرتبہ اور نچلے حصے پر بھی گیارہ مرتبہ۔

بھارت: 
پڑوسی ملک بھارت کا جھنڈا تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ نارنجی، سفید اور سبز۔ بیچ میں ایک گول پہیہ سا بنا ہے جسے اشوک چکرا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس اشوک چکرے میں چوبیس ڈنڈے لگے ہوتے ہیں۔ نارنجی رنگ جرات اور مضبوطی کو شو کرتا ہے۔ سفید رنگ اور اشوک چکرا امن اور سچائی کی علامت ہے جبکہ سبز رنگ ترقی اور خوشحالی کو دکھاتا ہے۔

سری لنکا: 
سری لنکا کا جھنڈا شیر والا جھنڈا بھی کہلایا جاتا ہے۔ جھنڈے میں زرد رنگ مذہب کو ظا ہر کرتا ہے جو کہ بدھ مذہب ہے۔ نارنجی رنگ ہندوؤں کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سبز رنگ مسلمانوں کو ظاہر کرتا ہے۔ میرون رنگ سنہالیز کی نمائندگی کرتا ہے۔ پنجے میں تلوار لیئے شیر قوم کی بہادری کی علامت ہے۔ جھنڈے میں چار چھوٹے پتے محبت، خو شی، رحم، سکون کی علامات ہیں۔ غور سے دیکھا جائے تو شیر کی دم پر آٹھ بال نظر اتے ہیں جو بدھ مذہب کی noble eight fold path of buddhism کو " شو "show کرتا ہے۔ تلوار پانی، اگ٬ ہوا اور زمین جس سے ملک بنا ہے شو کرتا ہے۔ شیر کی اونچی ناک ذہانت کو شو کرتی ہے۔ شیر کی داڑھی کی بھی اپنی پہچان ہے جو الفاظ کی فصاحت کو ظاہر کرتی ہے۔

کینیڈا: 
کیینڈا کا جھنڈا میپل لیف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سرخ رنگ ورلڈ وار کے دوران قربانیاں دینے والوں کو ظاہر کرتا ہے۔ سفید رنگ امن سے متشبہ ہے۔ بیچ میں پتا ہے جس کی گیارہ نوک ہیں۔ میپل پتا کینڈا کی ثقافتی علامت ہے اور یہ کینیڈا کی فوجیوں کی بیجز پر بھی لگا ہوتا ہے۔

نیپال:
دنیا میں واحد ملک جس کا جھنڈا حیران کن طور پر چار کونوں کے بجائے تین کونوں پر مشتمل ہے۔ نیپال کے جھنڈے میں بڑا رنگ سرخ ہی ہے اور دو مثلث ملا کے جیسی شکل میں ہے۔ جس کے اوپری حصے میں چاند اور نچلے حصے میں سورج دکھائی دیتے ہیں ۔ اور اردگرد نیلی پٹی بنائی گئی ہے۔ نیلی پٹی امن کو ظاہر کرتی ہے۔ سرخ رنگ نیپال کے قومی پھول" روڈو ڈینڈرون " کو ظاہر کرتی ہے۔ ہلال اور سورج نیپال کے دو بڑے خا ندان رائل فیملی اور رانا خاندان کو ظاہر کرتے ہیں۔

پاکستان: 
پیارے ملک پاکستان کا جھنڈا خوبصورت ترین جھنڈوں میں شمار ہوتا ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ سبز ہلالی پرچم ہر پاکستانی اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک تصور کرتا ہے۔ پاکستانی جھنڈا جسے قومی پرچم، سبز ہلالی پرچم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے زیادہ تر سبز رنگ پر مشتمل ہے جو ترقی، خوشحالی اور مسلمانوں کی اکثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ سفید رنگ امن اور اقلیتوں کی علامت ہے۔ چاند ترقی کی علامت ہے جس طرح ہلال بڑھتے بڑھتے چودھویں کا چاند بن جاتا ہے اس طرح پاکستان ترقی کرتے کرتے دنیا پر چھا جائے گا۔ خدا کرے ہمارا سبز ہلالی پرچم اونچا ہی اونچا رہے۔ ہمارا جھنڈا دنیا کو دکھاتا ہے کہ مسلمان ایک پر امن ترین قوم ہیں، جو کہ ہر مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ مساوات کا درس دیتا ہے۔ ہمارا سبز ہلالی پرچم ہمیں ترقی کا درس دے کر دنیا پر چھا جانے اور امن قائم کرنے کا درس دیتا ہے۔ سبز ہلالی پرچم کو دیکھ کر ہر ایک پاکستانی کی تمنا ہوتی ہے کہ ہمارا پرچم صدا بلند ہی رہے اور دل میں ایک امنگ سے پیدا ہو جاتی ہے اس پر چم کی سر بلندی کے لیئے کچھ کر جا نے کی۔
چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے