آپ نے ایک محاورہ تو ضرور سنا ہوگا کہ “ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں “- اور اس کا عملی مظاہرہ بھی ہمیں اکثر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب کوئی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جاتا ہے- لیکن ہم یہاں آج جن ورلڈ ریکارڈ کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ انتہائی عجیب ہیں اور بظاہر ان ریکارڈز کا ٹوٹنا ناممکن معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ ورلڈ ریکارڈ کئی سالوں سے قائم ہیں اور اب تک انہیں کوئی بھی توڑ نہیں پایا-
|
تیراکی کے لیے استعمال ہونے والے جوتے پہن کر تیز رفتاری کے ساتھ سو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ جرمنی کے Christopher Irmscher نے قائم کیا- انہوں نے یہ ریکارڈ سال 2012 میں ہونے والے موسم گرما کے اولمپکس میں بنایا- انہوں نے یہ فاصلہ صرف 14.82سیکنڈ میں طے کیا- |
سب سے زیادہ لچکدار جلد کا ریکارڈ برطانیہ کے Gary Turner کے پاس ہے- ان کی جلد 6.25 نے کھینچی جاسکتی ہے- درحقیقت یہ ایک نایاب طبی بیماری کا شکار ہیں جسے Ehlers-Danlos کہا جاتا ہے- |
چین کے Jin Songhao نے طویل وقت تک برف میں زندہ دفن رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- 04 ستمبر 2014 کو انہوں نے خود کو 1 گھنٹہ 53 منٹ 10 سیکنڈ تک برف کے اندر دفن رکھا- |
آنکھوں کے پپوٹوں کی مدد سے سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے Chayne Hultgren کے پاس ہے- انہوں 25 اپریل 2009 کو ایک اطالوی ٹی وی شو کے دوران 907 پاؤنڈ کا وزن اٹھانے کا مظاہرہ کیا- |
1 ستمبر 2004 کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع ارمادہ ہوٹل میں Ilker Yilmaz نے آنکھوں سے طویل فاصلے تک دودھ کی پچکاری مارنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- انہوں نے 9 فٹ 2 انچ کے فاصلے پر آنکھوں سے دودھ کی پچکاری ماری- |
چیک ری پبلک کے Zdenek Zahradka نے 10 روز تک زیرِ زمین زندہ دفن رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- انہیں ایک تابوت میں رکھ کر زمین میں دفنایا گیا جس میں کوئی کھانا پینا موجود نہیں تھا- صرف ایک پائپ تھا جو انہیں باہر کی دنیا سے سانس لینے میں مدد فراہم کر رہا تھا- |
Fin Kehler نے 2007 میں 43 گھونگھے اپنے چہرے پر رکھ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- اس سے قبل 36 گھونگھے رکھے گئے تھے- فن نے یہ گھونگھے 10 سیکنڈ تک اپنے چہرے پر رکھے- |