سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تو آپ کو بھی معلوم ہی ہوگا کہ انڈے والے برگر کی کہانی آخر ہے کیا؟ اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈے والابرگر کی کہانی اور شہرت ایک نیوز رپورٹر کی ویڈیو سے ہوئی تھی جس میں وہ ایک چینل کے لیے خبر رپورٹ کر رہے تھے تاہم ان کے ساتھ کھڑے لوگوں نے ان کی ناک میں دم کر دیا تھا-
|
دنیا کا تو اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن پاکستان میں تو انڈے والا برگر پاکستان کی مقامی آبادی میں کافی مقبولیت کا حامل ہے ۔لیکن اس کے باوجود یہ کسی بڑے ریسٹورنٹ میں متعارف نہیں کروایا گیا جو انڈے والے برگرکے شوقین افراد یہ بول سکیں کہ فلاں فلاں مشہور ریسٹورنٹ کا انڈے والا برگر بہت ذائقے دار ہے ۔ اس اہم نقطے کو اجاگر کرنے کے لیے علی گل پیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی۔ انہوں نے مخلتف ریسٹورنٹس میں جاکر انڈے والے برگر کی فرمائش کی تاہم انہیں کہیں بھی انڈے والا برگر نہیں ملا۔ ان کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مکڈونلڈز پاکستان نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان سے انڈے والا برگر بنانے کا مشروط وعدہ کرلیا۔ مکڈونلڈز پاکستان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں آپ ہمارے ساتھ مذاق کر رہے تھے ۔تاہم ہم نے آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اگر آپ اتنے لوگ اکٹھے کرسکے جو ہم سے انڈے والے برگر کی فرمائش کریں تو آپ کو انڈے والا برگر مل جائے گا۔ |