پاکستان میں بھی ایسے متعدد افراد پائے جاتے ہیں راتوں رات امیر بننے کی خواہش رکھتے ہیں- تاہم اس خواہش کی تکمیل کسی حد تک ناممکن بھی نہیں ہے- اگرچہ راتوں رات تو نہیں لیکن پھر بھی چند ایسے “ شارٹ کٹ “ ضرور موجود ہیں جو پاکستانیوں کو کسی حد تک امیر بننے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں-
|
اسٹاک ایکسچینج
ایک شخص جو سرمایہ کاری کے حوالے سے کافی معلومات رکھتا ہے وہ اسٹاک مارکیٹ کا رخ کرسکتا ہے اور وہاں اپنے کاروبار کا آغاز کرسکتا ہے- اگرچہ یہ کافی منافع بخش کاروبار ہوتا ہے لیکن اس میں بہت زیادہ خطرہ بھی ہے- کیونکہ اسٹاک مارکیٹ آپ کی بیک وقت کروڑ پتی بھی بنا سکتی ہے اور بینک کرپٹ بھی- |
نیا اور منفرد آئیڈیا جب سال 2004 میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے فیس بک متعارف کروائی تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں کیا جائے گا- بہت تھوڑی سی رقم کے ساتھ کاروبار کے حوالے سے آپ کا کوئی بھی منفرد اور انوکھا آئیڈیا آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے- یہ آئیڈیا آپ کے شہر یا علاقے کے اعتبار سے بالکل نیا ہونا چاہیے- |
بلاگر بنیے اگر آپ دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانا چابتے ہیں اور مشہور ہونا چاہتے ہیں تو آپ بلاگر بن جائیے- آج کل کی دنیا میں سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں آپ کے لکھے گئے آرٹیکل کی دھوم مچ سکتی ہے- سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیاں آپ سے اپنی مصنوعات کی مارکیٹننگ کے لیے بلاگ لکھوا سکتی ہیں جس کے عوض قابلِ ذکر رقم ادا کی جاتی ہے- |
امیر لڑکے/ لڑکی سے شادی بل گیٹس نے ایک بار کہا تھا کہ “ اگر آپ غریب پیدا ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی غلطی نہیں ہے لیکن اگر آپ باقی زندگی بھی غریب رہتے ہیں تو پھر یقیناً اس میں آپ کی غلطی ہے“- ویسے تو یہ سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن پاکستان میں بعض لوگ امیر شریک حیات کے ذریعے بھی خود امیر بنتے ہیں- |
لاٹری ٹکٹ یا پرائز بانڈ ایسے لوگ جو قسمت پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں ان کے پاس امیر بننے کے طریقوں میں لاٹری کا ٹکٹ یا پرائز بانڈ خریدنا بھی ہوتا ہے- اکثر افراد قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ کا نمبر آنے کی صورت میں بھی امیر بن جاتے ہیں- |