ابو ظبی: ماہرین نے دنیا کے خشک ترین ممالک میں شمار متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا مسئلہ حل کردیا ہے اور اب وہاں کلاؤڈ سِیڈنگ مشن کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔
کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے تحت پائلٹس کو یہ بتایا جائے گا کہ وہ کب اور کن بادلوں پر خصوصی نمکین محلول چھڑک کر آئیں۔ کلاوڈ سیڈنگ مشن کے چیف پائلٹ مارک نیومین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی سے بھرپور بادل پیدا ہوتا ہے تو ان کی ٹیم ان بادلوں پر نمکین محلول چھڑک آتی ہے تاکہ بارش ہو سکے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ بارش کی اوسط 78 ملی میٹر ہے جو برطانیہ میں ہونے والی سالانہ بارش کے 15 گنا سے بھی کم ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ کا طریقے کارپرتنقید کی جاتی ہے تاہم امریکا میں شدید بارشوں والے سیاحتی مقامات پر بارشوں کو روکنے کے لیے بھی ایسا ہی طریقہ اپنایا جاتا ہے جب کہ چین نے بھی 2008 کے اولمپکس گیمز کے موقع پر بارش روکنے کے لئے ایسا ہی طریقہ استعمال کیا تھا۔