اسلام
آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی پارلیمنٹ کے انکار کے باوجود پاکستان نے اپنے کتنی بڑی تعداد میں فوجی سعودی عرب بھیج دیئے؟ امریکی جریدے نے سنگین دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی پارلیمنٹ کے انکار کے باوجود ایک ہزار فوجیوں کوسعودی عرب بھیج دیا ہے تاکہ وہ سعودی حکومت اور فوج کی مدد کرسکیں ، واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے سعودی قیادت میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کی مخالفت کی تھی ، نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مخالفت کے باوجودپاکستان نے ایک ہزار فوجی سعودی عرب بھیج دیئے ہیں ۔