بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن
بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشنلاہور:(02 جنوری 2019) بھارت کی ایک خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 37 سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے، جنہوں نے اپنا موٹاپا کم کرنے کے لیے بھارت میں آپریشن کروایا جو ناکام رہا۔ موٹاپے کی وجہ سے مولی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔بعدازاں مولی کے کچھ پاکستانی دوستوں نے انہیں لاہور آکر آپریشن کروانے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ بھارت سے اپنا آپریشن کروانے کے لیے لاہور پہنچیں جہاں لاہور کےنجی اسپتال میں گذشتہ روز بھارتی خاتون کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔خاتون نے معالج ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور 6 ماہ کے دوران ان کا وزن کم ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دیگر ممالک کے مریض بھی پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد کر رہے ہیں