Ad

Saturday, January 19, 2019

مقبول پودے جو آپ کی جان کے محافظ ہیں

پودے دنیا کی خوبصورت ترین چیزوں میں سے ایک ہیں ۔ پودے صحت کے لیے بھی کافی مفید سمجھے جاتے ہیں اور انھیں گھر کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی پودے ایسے بھی موجود ہیں جو فضا کو صاف کرتے ہیں- یہ آلودگی سے بھرپور ہوا کو جو سانس کے ذریعے آپکے پھیپھڑوں تک جاکر آپکو بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے ۔ اس لیے خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل پودوں کو گھر یا دفتر کے اندر رکھنا نہایت مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ سانس لینے کے لیے کھلی اور صاف فضا بہت ضروری ہے۔ جس کے بعد آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں ایسے کونسے پودے ہیں جو فضا کو صاف کرتے ہیں ۔

Spider Plant
یہ پودا تیزی سے بڑھنے اور فضا سے الودگی کو صاف کرنے والے پودوں میں سے ایک ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پودا دو دن کے دورانیہ میں 90 فیصد زہریلی اور خطرناک مادوں کو فضا سے صاف کرتا ہے ۔اس پودے کا استعمال پاکستان سمیت کئی ممالک میں کیا جاتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہے ۔

English Ivy
یہ پودا اتنا خوبصورت ہے کہ لوگ اسے گھر کے علادہ دفتروں میں رکھنا بھی پسند کرتے ہیں ۔ اور اس پودے میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آلودہ ہوا کو صاف رکھنے کی خاصیت بھی موجود ہے ۔ یہ بیل نما ہوتا ہے اور تیزی سے بڑھتا ہے۔

Aloe Vera
اس پودے کا تعلق لیلی کے خاندان سے ہے۔ اور یہ پودا دواؤں اور فضائی صفائی کی خاصیت سے بھرپور ہے ۔ پاکستان کے زیادہ تر گھروں میں یہ پودا موجود ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔ ایلویرا چہرے ، بالوں اور دیگر بیماریوں کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پودا پاکستان میں بہت مقبول ہے اور طبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے-

Rubber Plant
اس پودے کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ اس کا رنگ سبز اور اس کے پتے چمکدار ہوتے ہیں۔ یہ ہوا سے کاربن مونواوکسائیڈ کو جذب کرلیتا ہے اور فضا کو صاف کردیتا ہے۔ اس میں بڑھنے کی قوت زیادہ پائی جاتی ہے اور بڑھ کر درخت کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

Golden Pothos
یہ ایک شاندار اور پرکشش پھولوں کا پودا ہے۔ یہ دوسرے پودوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلا مادہ جذب کرتا ہے۔ اس پودے کو روشنی اور اندھیری دونوں جگہ پر رکھا جاسکتا ہے ۔ یہ آلودہ ہوا کو فوری طور پر صاف کر کے آپ کی صحت کو محفوظ بناتا ہے ۔ اس پودے میں لگے پھول بھی نہایت خوبصورت ہیں۔

Boston Fern
یہ پودا گھر کی خوبصورتی اور صحت دونوں میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خشک موسم یعنی سرما کے موسم میں ہوا کی نمی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ عام طور پر ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ نیورولوجی neurological کے امراض میں شفا کا باعث بھی بنتا ہے-