حالیہ سالوں میں فیس بک سب سے بڑے سوشل میڈیا
پلیٹ فارم کے طور پر سامنےآیا ہے۔تاہم فیس بک کی خریدی گئی ایک ایپلی کیشن وٹس ایپ نے مقبولیت میں فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد فیس بک سے بڑھ گئی ہے۔
تجزیاتی کمپنی ایپ اینی کے مطابق وٹس ایپ نے یہ سنگ میل پچھلے ستمبر میں عبور کیا تھا۔
جنوری 2018 میں فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے بتایا کہ اُس وقت وٹس ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.5 ارب تھی۔
وٹس ایپ کے سب سے زیادہ فعال صارفین کا تعلق بھارت، برازیل، میکسیکو، ترکی اور روس سے ہے۔ بھارت میں جعلی خبروں کی وجہ سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے باوجود وہاں وٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
وٹس ایپ کی مقبولیت صرف ترقی پذیر ممالک میں ہی نہیں بڑھی۔ سادہ انٹرفیس اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی وجہ سے برطانیہ اور کینیڈا میں بھی وٹس ایپ کی مقبولیت بڑھی ہے۔