Ad

Sunday, January 6, 2019

موبائل فون کا جان لیوا دھماکہ٬ چند کام ہرگز نہ کریں


دنیا میں جیسے جیسے ترقی ہورہی ہے ۔ نئی نئی ٹیکنالوجی متعارف ہونے لگی جس میں ایک اہم ٹیکنالوجی موبائل فون ہے- آج کے دور میں خوراک کے ساتھ موبائل فون بھی زندگی کا اہم جز بن چکا ہے اور ہو بھی کیوں نہ موبائل فون کے ذریعے انسانی رابطے آسان جو ہوگئے ہیں۔ آج ہم ملک کے باہر بھی ہوں تو اپنوں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔ لیکن موبائل فون کے جتنے فائدے ہیں اس سے کئی زیادہ نقصان بھی موجود ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں موبائل فون جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آئے روز دنیا میں موبائل فون پھٹنے سے متعلق کئی ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جس سے لوگ اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حال ہی میں راجھستان میں موبائل فون دھماکے کے بعد ایک شخص اپنی جان گنوا بیٹھا۔ اپنی انمول اور قیمتی جان کی حفاظت ہمیں خود کرنی ہوگی-آئیں کچھ ایسی چیزوں کی طرف غور کرتے ہیں جو ہمیں موبائل کے ساتھ نہیں کرنی چاہئیں بصورت دیگر ہم بھی نقصان اٹھا سکتے ہیں-

1 : دھیان رہے کہ اپنی قمیض کی جیب میں موبائل فون نہ رکھیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ موبائل فون کے دھماکے کی صورت میں آپ کی قمیض میں فورا آگ لگ سکتی ہے جس سے آپ بری طرح جل سکتے ہیں۔
2 :سوتے وقت اپنا موبائل فون تکیے کے نیچے رکھنے سے گریز کریں کیونکہ خدا نخواستہ اگر موبائل فون زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں اس کا درجہ حرارت بڑھ گیا تو وہ پھٹ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں ۔ بہتر ہے کہ سوتے وقت اپنا موبائل فون کسی ٹیبل پر رکھ دیں ۔
3 : اپنا موبائل فون بستر کے قریب رات بھر چارج نہ کریں ۔ عموماً لوگ اپنا موبائل چارج پہ لگا کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے موبائل اضافی چارج ہونے لگتا ہے اور ممکن ہے کہ اس وجہ سے موبائل فون دھماکا ہوجائے۔ اس صورت میں آپ بھی جل سکتے ہیں۔ اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

4 : موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے موبائل کا اپنا چارجر استعمال کریں اور کوئی متبادل یا نقلی چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بھی موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔
5 : موبائل فون کی بیٹری خراب ہونے کی صورت میں کمپنی سے رابطہ کر کے اوریجنل بیٹری خریدیں بجائے اس کے کے مارکیٹ میں دستیاب کسی جعلی بیٹری کا انتخاب کریں ۔ جعلی یا نقلی بیٹری صحیح کام نہ کرنے کی صورت میں بھی موبائل فون دھماکا ہوسکتا ہے اور آپ جل سکتے ہیں ۔
6 : گاڑی میں سورج کی روشنی کے گرد موبائل فون چارج نہ کریں ۔ اس سے بھی ممکن ہے کہ سورج کے درجہ حرارت کی وجہ سے موبائل کا درجہ حرارت بھی تبدیل ہوجائے اور دھماکا ہوجائے ۔

7 : موبائل فون خراب ہونے کی صورت میں کسی مقامی دکان کی بجائے کسی قابلِ اعتماد موبائل سروس سینٹر سے موبائل ٹھیک کروائی تاکہ موبائل کسی اچھے کاریگر سے بنے اور اس میں کوئی خرابی نہ رہے اور موبائل فون دھماکے کا خدشہ بھی ختم ہو جائے۔
8 : اگر موبائل فون استعمال کرتے کرتے گرم ہوجائے تو تھوڑی دیر رک جائیں اور موبائل فون ٹھنڈا ہونے دیں پھر استعمال کریں کیونکہ مسلسل موبائل استعمال کرنے کی صورت میں موبائل فون گرم ہوجاتا ہے اور دھماکے کے آثار مرتب ہونے لگتے ہیں ۔
9 : موبائل فون سستے اور غیرمعیاری پاور بینک سے چارچ نہ کریں کیونکہ اس سے بیٹری پھول کر خراب ہو جاتی ہے جو بعد میں موبائل فون دھماکے کا سبب بن سکتی ہے۔
10 : گاڑی میں موجود چارجر ایڈاپٹر کا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہ موبائل چارج کرنے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف موبائل فون کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ بیٹری کے پھٹنے کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے جو یقیناً آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے-