ہمارے پاکستانیوں میں کچھ عجیب خصوصیات ایسی ہیں جس کی مثال باقی دنیا میں ذرا کم ہی ملتی ہے- ویسے تو پاکستانیوں کی بہت سی خصوصیات ہیں لیکن یہ بہت سے ایسے کام بھی کرتے ہیں جنہیں وہ دوسروں کے سامنے یا تو مانتے ہی نہیں یا پھر بہت خوشی سے بتاتے ہیں- لیکن کچھ بھی ہو ہمیں ان سب کاموں پر فخر ہے-
|
جب شیمپو ختم ہوجاتا ہے تو ہم خالی بوتل میں تھوڑا پانی ڈال کر اور اسے ہلا کر مزید کچھ دن کے لیے قابلِ استعمال بنا لیتے ہیں- |
ہم اس وقت تک نیا ٹوتھ پیسٹ نہیں خریدتے جب تک کہ پرانا مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے- یہاں تک ٹیوب کو ہر طرف سے موڑ توڑ کر ٹوتھ پیسٹ نکال لیا جاتا ہے- |
سبزی چاہے ہم 200 روپے کی خرید لیں لیکن دھنیا یا ہری مرچیں ہمیں مفت میں ہی چاہیے ہوتی ہیں- |
کسی سے تحفہ وصول کرنے کے بعد ہم لازمی طور پر اس کا ریپر ضرور سنبھال کر رکھ لیتے تاکہ دوبارہ کہیں استعمال کیا جاسکے- |
کسی موقع پر جب زیادہ تحائف حاصل ہوجائیں تو چند ایک اس لیے سنبھال لیتے ہیں کبھی کسی موقع پر کچھ دینا پڑ جائے تو یہ ہی کام آجائے گا- |
اگر ہمیں کہیں سے تحفے میں خوبصورت چاکلیٹ باسکٹ مل جائے تو ہم اسے اپنے ڈرائنگ روم میں ڈیکوریشن پیس کے طور پر سجا دیتے ہیں- |
جہاں تک ممکن ہو ہم نئی چیزوں سے پلاسٹک کی شیٹیں ہرگز نہیں اتارتے- |
ریموٹ کام نہ کر رہا ہو تو اسے مار مار کر چلا لیتے ہیں لیکن سیل تبدیل نہیں کرتے- |
اگر کوئی دوپہر کے کھانے پر بلا لے تو ہم یا تو ناشتہ ہلکا کرتے ہیں یا پھر بالکل ہیں نہیں کرتے- |
اگر ہم کسی ہوٹل میں رہائش پذیر ہوں اور ہمیں معلوم پڑجائے کہ یہاں ناشتہ مفت میں ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ناشتے میں رکھی جانے والی تمام اشیا کھا لی جائیں-
|
ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہمارے پاس کتنی مصنوعات برانڈڈ ہیں لیکن ہم ہوٹلوں سے کم سے کم غیر استعمال شدہ غسل خانے کے لوازمات ضرور گھر اٹھا لاتے ہیں-
|
ہم اپنے گھر میں اعلیٰ سے اعلیٰ ڈنر سیٹ یا Crockery رکھتے ہیں لیکن اس کا استعمال صرف کسی مہمان کے آنے پر ہی کرتے ہیں-
|
ہم پِرچ ( saucer ) کا صحیح استعمال جانتے ہیں اسی لیے تو چائے کپ میں نہیں بلکہ پِرچ میں پیتے دکھائی دیتے ہیں-
|
اگر کہیں سے پلاسٹک کی ڈبی میں کوئی چیز خرید لائیں تو چیز تو استعمال کرلیتے ہیں لیکن ڈبی کو ضرور سنبھال کر رکھ لیتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہمارے کسی کام آسکے-
|
ہم شاپنگ بیگ ہرگز نہیں پھینکتے اور انہیں ضرور سنبھال کر رکھ لیتے ہیں-
|
اور اگر یہی شاپنگ بیگ کسی نامور دکان کا ہو تو یہ ہمارے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہوتا-
|