جب آپ کسی دوسرے ملک جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو آپ کے لیے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث وہاں کی ثقافت ہوتی ہے- وہاں کی زبان سے لے کر طرزِ زندگی تک سب کچھ آپ کو ایک دلچسپ خوف میں مبتلا کردیتا ہے- ایسے مقام کے مطابق خود کو ڈھالنے میں آپ کو کافی وقت لگتا ہے جہاں نہ آپ کسی کو جانتے ہوں اور نہ ہی کوئی آپ کو- لیکن آپ کے لیے اب لازم ہوتا ہے کہ آپ خود کو اس نئے ملک کے ماحول کے مطابق ڈھالیں کیونکہ آپ یہاں کافی رقم خرچ کرنے کے بعد پہنچے ہوتے ہیں- تاہم اس موقع پر آپ کا واسطہ چند دلچسپ چیزوں سے ضرور پڑتا ہے جو بظاہر تو پریشانی کا سبب بنتی ہیں لیکن یہ یادگار تجربے کا باعث بھی ہوتی ہیں-
|