Ad

Tuesday, January 29, 2019

پاکستان: والد کو چھٹی دینے سے بچے کی ماں کو کیا فائدہ؟

بچے کی پیدائش ایک زندگی بدل دینے والا تجربہ ہے جس سے گزرنے اور اس نئے تعلق کو سمجھنے کے لیے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں بچے کے ساتھ گزارے گئے وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے موقع پر عورت کو انتہائی توجہ اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ پہلے یہ مدد عزیزواقارب اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے میسر ہوتی تھی، تاہم بدلتی دنیا اور فیملی سسٹم میں تبدیلیوں کی وجہ سے والد کے کردار کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں بچے کی پیدائش پر والد کو ابتدائی کچھ دنوں کے لیے نوکری سے چھٹی دی جاتی ہے، تاہم اس چٹھی کی مدت اور اس سے متعلق قوانین ہر ملک میں مختلف ہیں۔

ڈیٹا جرنلسٹ نیال مکارتھی کے مطابق جہاں جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک مرد حضرات کو بچے کی پیدائش پر بالترتیب 52 اور 53 ہفتوں کی چھٹی کی سہولت دیتے ہیں، وہیں کینیڈا، امریکا، چیک ریپبلک، اسرائیل، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ جیسے ممالک میں اس قسم کی چھٹی کا وجود ہی نہیں۔

ہمسایہ ممالک ایران اور انڈیا میں بھی بچے کی پیدائش پر والد کو بالترتیب 15 اور 14 دن کی چھٹی دی جاتی ہے۔

پاکستان میں عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی تمام ضروریات و متعلقہ مسائل ماں کی ذمہ داری ہیں، جبکہ والد کا کام صرف روزی روٹی کمانا ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں اس سمت میں ایک مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں بچے کی پیدائش پر والد کے لیے بھی دس دن کی چھٹی کی منظوری دی ہے۔

وزارتِ انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جاوید آغا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے سروس قوانین منظور کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار وفاقی حکومت کے مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر 10 دن کی چھٹی کی منظوری دے دی ہے۔

Federal Cabinet approves National Commission on Status of Women Service Rules and for the first time in , leave of 10 days is approved for employees of . Thanks @ShazadAkbar @ShireenMazari1 @mohrpakistan

31 people are talking about this

تاہم بعد میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اس ٹویٹ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چھٹی سب کے لیے نہیں، اس کا اطلاق صرف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے مرد ملازمین پر ہوگا۔

There seems to be some confusion over the 10 day Paternity leave issue: So far this leave has been included by MOHR in the Rules that have been devised for NCSW and approved by Cabinet. We would like to see scope of this rule adopted across the country - working on it.

120 people are talking about this

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’کس طرح اس کا دائرہِ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔‘

پاکستان میں بعض نجی ادارے اپنے مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر چھٹی کی اجازت دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے بھی سنہ 2012 میں 1981 کے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے پنجاب بھر کے مرد ملازمین کو پہلے دو بچوں کی پیدائش پر سات دن کی چھٹی کا حق دیا تھا۔

وفاقی حکومت کے ایک افسر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس سے پہلے وفاقی ملازمین کو ’پیٹرنٹی لیو‘ میسر نہیں تھی، تاہم اس سے پہلے بھی وہ حکومتِ پنجاب کا نوٹیفیکیشن اپنی درخواست کے ہمراہ لگا کر یہ چھٹی لیتے رہیے ہیں۔ ایسے کیسز میں چھٹی کی منظوری کا انحصار متعلقہ افسر پر ہوتا تھا۔

انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اب اگر نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے علاوہ دیگر وفاقی ملازمین کو ’پیٹرنٹی لیو‘ چاہیے ہو تو وہ متعلقہ ادارے کی نوٹیفیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے چھٹی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت کی خواتین ملازمین کو پہلے تین بچوں کی پیدائش پر 90 دن کی چھٹی کی اجازت ہے۔

مردوں کے لیے بچے کی پیدائش پر چھٹی کیوں ضروری ہے؟
بی بی سی نے جب یہ سوال گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سلمیٰ کفیل قریشی سے کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ’جب عورت ڈلیوری کے لیے جاتی ہے، چاہے وہ نارمل ڈلیوری ہو یا سیزیرین، اس کے بعد اُسے مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ پرانے وقتوں میں خاندان اکھٹے رہتے تھے اور عورتوں کو فیملی کی سپورٹ حاصل ہوتی تھی جو آج کل ہر ایک کو میسر نہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ شوہر شروع کے آٹھ دس مشکل دنوں میں بیوی اور بچے کا خیال رکھنے اور دیگر گھریلو مسائل و ضروریات میں مدد کے لیے اس کے ساتھ موجود ہو۔‘

پاکستانی عورت کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟
ڈاکٹر سلمیٰ قریشی کے مطابق بچے کی پیدائش کے موقع پر عورت جسمانی اور ذہنی طور پر ایک مشکل مرحلے سے گزرتی ہے، وہ اتنی متوازن حالت میں نہیں ہوتی کہ اپنے ساتھ ساتھ ایک نوزائیدہ بچے کی بھی بہتر دیکھ بھال کر سکے۔ ایسے موقع پر جہاں شوہر کی موجودگی عورت کے لیے بہت حوصلہ افزا اور ہمدردانہ ہے، وہیں اس سے باپ کو بچے کے ساتھ انسیت بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر اس خبر کے بارے میں ملاجلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔


welcome the paternity leave act by @pid_gov! it supports bonding of with newborn. now fathers can help with changing diapers. remember fondly the time i spent with my 3 little kids in their first weeks. will encourage our male embassy staff also to go on paternity leave.

View image on TwitterView image on Twitter
I hope they will also educate men how to co parent nd change diapers while availing this leave....else all i can see is them being a couch potato nd demanding tea every hour

See Sana Khan's other Tweets

ٹویٹر صارف ثنا خان کا کہنا ہے کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ یہ چھٹی گزارتے ہوئے مرد حضرات کو مل جل کر پرورش اور ڈائپر تبدیل کرنے کی بھی تربیت دی جائے گی۔۔۔ ورنہ میں تو انھیں آرام دہ، پلنگ توڑ آلو بنتے اور ہر گھنٹے چائے کی فرمائش کرتے ہی دیکھ رہی ہوں۔‘


ان ڈن نامی ٹویٹر صارف کو نہیں لگتا کہ اس سے کچھ تبدیل ہوگا۔ وہ کہتی ہیں ’بیوی کو اپنی ماں یا اُس کی ماں کے پاس چھوڑ کر خود دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور دن بھر سوئیں گے۔ ہمارے ہاں کے مرد اپنے نوزائیدہ بچے کو نہیں پوچھتے، بیوی تو دور کی بات ہے۔‘

What i would really like to see re the paternity leave bill currently in review in Pakistan is how they will make private companies implement it. I can already see stigma, patriarchal norms and misogyny rear its head. "Tujhe leave kyoun chahiye bhai biwi aur saas ko bol"

See Tony Khan's other Tweets

ٹونی خان کے مطابق ’پیٹرنٹی کی چھٹی کا بل جو حالیہ دنوں پاکستان میں زیر غور ہے، اس حوالے سے میں حقیقتاً یہ دیکھنا چاہوں گا کہ وہ اسے نجی اداروں پر کس طرح لاگو کرتے ہیں۔ میں ابھی سے بدنامی، قدامت پسندی اور عامیانہ سوچ کی حد دیکھ رہا ہوں۔ تجھے چھٹی کیوں چاہیے بھائی؟ بیوی اور ساس کو بول۔‘


صحافی نسیم زہرہ اسے ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں ’پیٹرنٹی کی چھٹی والد کی نوزائیدہ بچے سے لطف اندوز ہونے کی محرومی کو ختم کر دیتی ہے۔۔۔ والد کے لیے باپ بننے کی خوشی سے دوری ٹھیک نہیں ہے۔‘

My nani laughed so much at the 10 day paternity leave news. "Kareinge kya mard 10 din ghar beth k. Aur kaam hee barrhayeinge."

See Amnaa Sid's other Tweets

آمنہ سِڈ کے مطابق اُن کی نانی اس 10 دن کی پیٹرنٹی لیو کی خبر پر بہت ہنسیں اور بولیں ’مرد 10 دن گھر بیٹھ کر کریں گے کیا؟ اور کام ہی بڑھائیں گے۔‘